کراچی (پی این آئی) صوبہ سندھ کی حکومت نے کورونا وباءکے بڑھتے ہوئے دباؤکے باعث ایک بار پھر سکول پارک اور ہوٹل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صوبائی کووڈ ٹاسک فورس کے اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری صحت کی جانب سے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیاکہ صوبے میں نئے کیسز کی شرح 7.4 فیصد ہو گئی ہے، 5 فیصد سے کووڈ کیسز بڑھے تو یہ خطرناک صورتحال ہے۔ گزشتہ روز 16262 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 1201 کیسز سامنے آئے، اس وقت 837 مریض اسپتالوں میں ہیں جس میں سے زیادہ تر مریض سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ کل 13 جولائی کو کراچی میں نئے کیسز کی شرح 17.11 فیصد تھی، ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کراچی شرقی میں کیسز کی شرح21 فیصد، کراچی جنوبی میں 15 فیصد، کراچی وسطی میں 12 فیصد اور کورنگی میں 8 فیصد کیسز ہیں۔اجلاس میں پر صوبے میں کورونا وبا ءکی روک تھام کے لیے نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ انڈور ڈائننگ کو کل رات سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ساتھ ہی سندھ بھر کے اسکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز کو جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ نویں دسویں جماعت اور اس سے اوپر کی کلاسز میں بھی صرف امتحانات کی اجازت ہو گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں