پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی سالانہ 2020ء کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس (بی اے،بی ایس سی)پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ 2020ء کے امتحانی نتائج کاا علان کر دیاہے۔ یونیورسٹی کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ تمام الحاق شدہ کالجز اور پرائیویٹ امیدوارو ں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس (بی اے،بی ایس سی)پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ 2020 ء میں شرکت کرنے والے امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 30جولائی 2021ء تک آن لائن داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ایسے امیدواران جو پہلے ہی اپنے داخلہ فارم یونیورسٹی کو بھجوا چکے ہیں انہیں دوبارہ آن لائن فارم بھجوانے کی ضرورت نہیں۔ ایسو سی ایٹ ٖڈگری آرٹس /سائنس (بی اے، بی ایس سی) پارٹ ون اور پارٹ ٹو سپلیمنٹری 2020ء اور سالانہ 2021ء کے امتحان رواں برس ستمبر کے آخری ہفتے شروع ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں