اسلام آباد(آن لائن )فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے سالانہ امتحانات بیک وقت پاکستان بھراور بیرون ملک 377 امتحانی مراکز میں آغاز ہوگیا۔ پارلیمانی سیکرٹری وجیہ اکرم نے فیڈرل بورڈ کنٹرولر فاطمہ طاہرہ کے ہمراہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف سینٹرز کا دورہ کیا اور انتظامات کے حوالے سے فیڈرل بورڈ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ فیڈرل بورڈ امتحانات اور کرونا کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی۔چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم نے ایڈیشنل سیکرٹری وفاقی وزارت تعلیم محی الدین احمد وانی کے ہمراہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف سنٹرز کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری وفاقی وزارت تعلیم عملہ کو ہدایت کی کہ طلبائ کے لئے ٹھنڈے پانی کا انتظام کیاجائے۔اور کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کو اختیار کیا جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ طلبائ کی صحت ہمارے لئے اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم کا کہنا تھا کہ جو تاثر پایا جا رہا تھا کہ بچے امتحان نہیں دیں گے لیکن جب مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا تو وہ تاثر بلکل غلط ثابت ہوا اور امتحانی مراکز میں حاضری سو فیصد ہے۔ کرونا کے ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد ہو رہا ہے امتحانی سنٹر میں چھ فٹ کا فاصلہ رکھا گیا ہے اور نقل کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ آخر میں انہوں نیدوران امتحانی اوقات آئیسکو چیف کو درخواست کی گئی ہے کہ لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے تمام موبائل انسپکٹر کو روانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ #/s#
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں