میٹرک کے پرچے آؤٹ ہونے سے روکنے کے لیے کمزور اقدامات اٹھا لیے گئے

کراچی (پی این آئی) پورے صوبہ سندھ میں بورڈ کے امتحانات کے دوران نقل اور پرچے آؤٹ ہونے کے بعد محکمہ داخلہ نے امتحانی مراکز اور بورڈ کے دفاتر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے امتحانی مراکز میں موبائل فونز لےجانے پر بھی پابندی لگادی ہے، امتحانی مراکز کے نزدیک فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں کھولنے پر بھی پابندی ہوگی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق میٹرک اور انٹربورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات پر ہوگا۔ واضح رہے کہ کراچی میں میٹرک کے امتحان کے پہلے پرچے فزکس کے شروع ہونے کے 30 منٹ بعد پرچہ مارکیٹ میں بکنے لگا جبکہ دوسرا پرچہ جو ریاضی کا تھا شروع ہونے کے 4 منٹ بعد مارکیٹ میں ا گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close