نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحان کا شیڈول جاری کر دیا گیا، سٹوڈنٹس کے لیے بڑی خبر آ گئی

کراچی (پی این آئی) نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2021 کا شیڈول جاری کردیا گیا۔کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کی طرف سے جاری کیے گئےاعلامیے کے مطابق امتحانی پرچوں کا دورانیہ 2 گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔اعلامیے میںیہ بھی کہا گیا ہے کہ سائنس گروپ کے امتحانات صبح کی شفٹ میں لیے جائیں گے اور سائنس گروپ کے امتحانات صبح ساڑھے 9 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوں گے۔بورڈ کی طرف سے جاری کیے گئےاعلامیے کے مطابق جنرل گروپ کے امتحانات دوپہرکی شفٹ میں لیے جائیں گے اور امتحانات دوپہر ڈھائی سے ساڑھے 4 بجے تک ہوں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میٹرک کے امتحانات 5 جولائی سے27 جولائی تک لیے جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close