ایک صوبے نے تا حکم ثانی پرائمری اور مڈل سکول بند کرنے کا اعلان کر دیا

پشاور (پی این آئی)  محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے گرم علاقوں میں تمام پرائمری اور مڈل سکول تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم ونٹر زون میں سکول کھلے رہیں گے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق گرم علاقوں اور یونین کونسلز میں پرائمری سے مڈل تک سکول تا حکم ثانی بند رہیں گے۔ متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز گرم علاقوں اور یونین کونسلز کو نوٹیفائی کریں گے۔نویں سے بارہویں تک تدریسی عمل جاری رہے گا۔ سرد علاقوں میں تمام درسگاہیں کھلی رہیں گی۔ فیصلوں کا اطلاق تمام سرکاری و نجی سکولوں پر ہوگا۔۔۔۔۔

وزیر تعلیم نے سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم ترین اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے سکولوں میں چھٹیوں کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں گرمی کی شدت کا احساس ہے، دو ہفتے بعد چھٹیاں دے دیں گے لیکن ابھی بچوں کو امتحانات دینے دیں۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے مزیدکہا کہ امتحانات کے لیے نصاب کم کردیا ہے ، معروضی طرز کے امتحانات لے رہے ہیں، دو سال تک بغیر امتحانات کے اگلی کلاس میں پرموٹ کرنا غلط ہے۔انہوںنے کہا کہ گرمی کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کیےہیں، خدانخواستہ غیر معمولی حالات ہوئے تو پھر دیکھیں گے۔ لاہور سے جاری ایک بیان میںانہوں کہا کہ والدین اپنے نزدیکی علاقوں میں بچوں کے داخلے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں