تعلیمی سرگرمیوں اور گرمی کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا گیا

کوئٹہ (اے پی پی) لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے ایک اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی میں گرمیوں کی تعطیلات کے سلسلے میں یکم جون 2021 سے 30جولائی 2021 تک تدریسی عمل کے لیے بند رہے گا۔جب کہ انتظامی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔تعطیلات کے دوران فیکلٹی کے ڈینزاور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اپنے فرائض کی سرانجام دہی کے لئے موجود رہیں گے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپرنگ سمسٹر کے مڈ ٹرم امتحانات 4 اگست 2021 سے شروع ہوں گے۔۔۔۔

پاکستان اور روس نے نارتھ سائوتھ گیس پائپ لائن منصوبے پر معاہدے پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اور روس نے نارتھ سائوتھ گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق بین الحکومتی معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو روس میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان اور روس کے وزیر توانائی نیکولائی شلگونوف نے ماسکو میں معاہدے پر دستخط کئے۔ وزارت توانائی سے جاری اعلامیہ کے مطابق معاہدے سے نارتھ سائوتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر منصوبے پرپیش رفت تیز ہوگی، منصوبہ پر عملدرآمد کیلئے معاہدے کے 60 روز کے اندر پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن قائم کی جائے گی ،یہ کمپنی پائپ لائن منصوبے پرعملدرآمد کرائے گی ۔ معاہدے میں منصوبے کا نام بھی پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن رکھا گیا ہے۔ نارتھ سائوتھ گیس پائپ لائن منصوبہ 2015 سے تاخیر کا شکار تھا ۔ معاہدے سے توانائی کے شعبے میں پاک ۔روس تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا ۔ منصوبے سے پاکستانی کمپنیوں میں روزگار کے وسیع مواقع پیداہوں گے۔ پاکستان کی وزارت توانائی اور روس کے درمیان تعاون کے ذریعے بین الحکومتی معاہدے کو مزید موثر بنایا گیا ہے، یہ منصوبہ روس کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close