اوپن یونیورسٹی کے امتحانات میں طلبہ کے لئے ری ۔اپئیر کا چانس ختم

اسلام آباد(آئی این پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنے امتحانی نظام میں اصلاحات لانے کے لیے مختلف اقدامات اٹھارہی ہے، اس ضمن میں یونیورسٹی نے امتحانات میں ‘ری اپئیر’کی پالیسی پر نظر ثانی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کی سپریم باڈی)ایگزیکٹو کونسل(نے اکیڈمک کونسل کی سفارش پر ‘ری اپئیر’کی نظر ثانی شدہ پالیسی کی منظوری دے دی ہے ، اس حوالے سے شعبہ انتظامیہ نے باقاعدہ ایک مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔اِس نوٹیفیکیشن کے مطابق پہلے سے داخل پی ایچ ڈی کے طلبہ کو خزاں 2021تک اور ایم فل کے طلبہ کو خزاں 2022ء تک امتحانات میں ری اپئیر کے مواقع دستیاب ہونگے ، سمسٹر بہار 2021ء میں داخلہ لینے والے ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی طلبہ کے لئے ری ۔اپئیر چانس ختم کردیا گیا ہے۔ اِن دونوں تعلیمی پروگرامز کے طلبہ کو کسی کورس میں فیل ہونے کی صورت میں اُس کورس میں نیا داخلہ لینا ہوگا اور نئے سرے سے اسائنمنٹس ، ورکشاپس اور امتحانات میں شرکت کرنی ہوگی جبکہ ایسوسی ایٹ ڈگری ، ایم اے، ایم ایس سی ، ایم ایڈ ، بی ایس پروگراموںکے طلبہ کو کسی کورس میں فیل ہونے کی صورت میں ری ایپئیر کا ایک چانس ملے گا۔میٹرک ، ایف اے اور بی اے )اولڈ(پروگراموں کے طلبہ کے لئے ری ائپیرز کیسسزکی پالیسی میں فوری طور پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ، بوقت ضرورت اِن پروگرامز کی پالیسی پر بھی نظرثانی کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں