اے، او لیول کے بقیہ پیپرز کیلئے نظرثانی کا کہہ دیا ہے،شفقت محمود کا بڑا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اے، او لیول امتحانات کے بقیہ پیپرز لینے کے لئے کیمبرج سے 13 ماہ کی شرط پر نظرثانی کا کہا ہے، پرامید ہوں کہ کیمبرج کا جلد مثبت فیصلہ آئے گا،حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کرے گی، جو طلبہ اور ان کے والدین ابھی مطمئن نہیں ہیں وہ اکتوبر، نومبر میں ہونے والے امتحانات شرکت کرسکتے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیرتعلیم شفقت محمود نے امتحانات دینے والے طلبا وطالبات کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بچوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے مشکل حالات میں سخت فیصلے کیے، برٹش کونسل انسداد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کیلئے پرعزم ہے، حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کرے گی۔ شفقت محمود کا کہنا ہے کہ جو طلبہ اور ان کے والدین ابھی مطمئن نہیں ہیں وہ اکتوبر، نومبر میں ہونے والے امتحانات شرکت کرسکتے ہیں، اس کے لئے کوئی اضافی اخراجات نہیں لئے جائیں گے، وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ بقیہ پیپرز لینے کے لئے کیمبرج سے 13 ماہ کی شرط پر نظرثانی کرنے کا کہا ہے، کیمبرج غیرمعمولی صورتحال کومد نظر رکھے، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کیمبرج کا جلد مثبت فیصلہ آئے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close