اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پیر(آج) سے او لیول کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں، کیمبرج نے کہا ہے کہ اس سال پاکستان میں ٹیچرز اسسٹڈ گریڈز نہیں ہوں گے، اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ صحت کا پہلو ہمیشہ مقدم ہوتا ہے، این سی او سی میٹنگ میں صحت کی صورت حال کا جائزہ لیا جاتا ہے،یر شفقت محمود نے کہا کہ تعلیم کے لحاظ سے تمام صوبائی وزرائے تعلیم کا مشورہ تھا کہ امتحانات ہونے چاہئیں،انہوں نے کہا کہ خواہش تھی کہ میٹرک اورانٹر کی کلاسز جاری رکھیں تاکہ امتحانات لیے جا سکیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ صحت کی بنیاد پرفیصلے مجھے نہیں کرنے ہوتے ہیں،وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ صحت کی بنیاد پر فیصلہ انہوں نے کرنا ہے جو میڈیکل فیلڈ سیوابستہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جو گریڈز کے ساتھ ہوا اس پر بہت تماشہ ہوا، شفقت محمود نے کہا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں ہوں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں