علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا کرونا کی تیسری لہر کے پیش نظر امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کرونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ملک بھر میں جاری تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا،ملک بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے حملوں میں تیزی کو مدنظر رکھتے ہوئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں جاری سمسٹر خزاں برائے 2020 کے امتحانات ملتوع کرنے کا اعلان اتوار کے روز کیا،یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد کیا جائیگا، انتظامیہ نے بتایا کہ ضلعی دفاتر کے ڈائریکٹرز کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز کی روشنی میں امتحانات ملتوی کیے گئے،اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایڈ، بی بی اے اور بی ایس اکانٹنگ اینڈ فنانس جبکہ بی ایس او ڈی ایل پروگراموں کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،یونیورسٹی کے مطابق ملتوی امتحانات عیدکی چھٹیوں کے بعدمنعقد ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں