پنجاب کے 25 اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی کالجز تا حکم ثانی بند

لاہور(آئی این پی )کورونا کیسز بڑھنے پر لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی کالجز تاحکم ثانی بند کرد یئے گئے۔پنجاب کے 25 اضلاع میں تمام سرکاری ونجی کالج تاحکم ثانی بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کورونا کیسز کی زیادہ شرح والے اضلاع میں کالج بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں زیادہ کورونا کیسز والے اضلاع میں لاہور، گوجرانوالا، راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یارخان، بہاولپور اور شیخوپورہ میں کالجز بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد، حافظ آباد، خوشاب، لودھراں ، منڈی بہاالدین، پاکپتن، ساہیوال، سیالکوٹ اور سرگودھا میں بھی کالجز بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان، جھنگ، اوکاڑہ، خانیوال، ڈی جی خان، قصور، بہاولنگر، چکوال اور بھکر میں بھی کالجزبند رہیں گے۔

تعلیم دوست فیصلہ، پوسٹ گریجویٹ طلبا کو ماہانہ تنخواہ دینے کا اعلان

لاہور (آئی این پی)جی سی یو کے وائس چانسلر نے بہتری پوسٹ گریجویٹ طلبا کو ماہانہ تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا، فیصلے پر عمل درآمد ستمبر 2021سے ہوگا،تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ے بہترین پوسٹ گرویجویٹ طلبا کو ماہانہ تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے، جی سی یو لاہور کی جانب سے دنیا بھر سے ذہنوں کو راغب کرنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا،وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ بہترین پی ایچ ڈی اور ایم فل محققین کو ماہانہ تنخواہ دی جائے گی اور ان طلبا کو یونیورسٹی فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی،وائس چانسلر نے کہا کہ منتخب ایم فل طلبا کو 40ہزار روپے ماہانہ دئیے جائیں گے جب کہ پی ایچ ڈی اسکالرز کو 60ہزار روپے ہر ماہ ادا کیے جائیں گے،ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ انڈر گریجویٹ پروگراموں میں اضافی نشستوں سے فنڈز حاصل ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں