پہلی سے 8ویں تک کلاسزعید تک بند، میٹرک امتحانات21مئی اورانٹر کے 17جون کو ہوں گے

پشاور(آئی این پی)خیبر پختونخوا اور پنجاب میں میں 19اپریل سے نویں، دسویں،گیارہویں اور بارہویں کلاسز کھولنے کا فیصلہ کرلیا ،کلاس اول سے آٹھویں تک کی کلاسز عید تک بند رہے گی،تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں 19اپریل سے نویں، دسویں،گیارہویں اور بارہویں کلاسز کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے،وزیرتعلیم خیبر پختونخوا شہرام خان ترکئی نے کہا کہ اگلے ماہ سے تعلیمی ادارے کھولنے کافیصلہ کیاگیا، طلبا مرحلہ وار طریقے سے کلاسز میں آئیں گے،شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ میٹرک امتحانات21مئی ،انٹر کے 17جون کو منعقد ہوں گے ، کلاس اول سے آٹھویں تک کی کلاسز عید تک بند رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close