اے لیول اور اولیول امتحانات لینے کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی

کراچی(آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ نے اے لیول اور اولیول امتحانات سے متعلق وفاقی حکومت سے پالیسی طلب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم سے جواب طلب کرلیا۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں اے لیول اور اولیول امتحانات لینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے استفسار کیا کہ بتایاجائے اے لیول، او لیول امتحانات سے متعلق کیاپالیسی ہے اور آن لائن امتحانات لینے یا نہ لینے سے کیا اثر پڑے گا۔وکیل طلباو طالبات نے کہا دنیامیں امتحانات آن

لائن لیے جارہے ہیں، پاکستان واحد ملک ہے، جہاں امتحانات کے لیے بلایا جارہا ہے۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ وفاقی وزیرتعلیم کے بیانات توآرہے ہیں، وفاقی وزیر تعلیم اس امتحانات سے متعلق بھی پالیسی بتائیں۔عدالت نے اے لیول اور اولیول امتحان سے متعلق وفاقی حکومت سے پالیسی طلب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم سے جواب طلب کرلیا اور 21اپریل تک سماعت ملتوی کردی۔۔۔۔۔ ڈالر مزید گرتا چلا گیا، روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں بڑی کمی ہو گئی کراچی (پی این آئی)انٹر بینک میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید152,85روپے سے گھٹ کر 152.75روپے اور قیمت فروخت152.95روپے سے گھٹ کر 152.85روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید152.60روپے اور قیمت فروخت 152.90روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی  قیمت خرید181روپے سے بڑھ کر182روپے اور قیمت فروخت182.80روپے سے بڑھ کر183.50روپے پر پہنچ گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید208.50روپے سے بڑھ کر209.50روپے اور قیمت فروخت210.50روپے سے بڑھ کر211روپے پر جا پہنچی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںدو روزہ تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا کراچی (آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںدو روزہ تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 81.04پوائنٹس کی کمی سے 45230.18پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ 58.28فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروںکو 18ارب41کروڑ85لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص

کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت 5کروڑ77لاکھ 63ہزار شیئرززائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ابتدائی اوقات میں تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس45445پوائنٹس کی بلند سطح  پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباوٗ بڑھ گیا جس کے باعث مندی چھاگئی اور انڈیکس45176پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مجموعی طور پر مندی کا رجحان کاروبار کے اختتام تک جاری رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 81.04پوائنٹس کی کمی سے 45230.18پوائنٹس کی سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس34.78پوائنٹس کی کمی سے 18509.60پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس24.66پوائنٹس کی کمی سے 30683.10پوائنٹس کی سطح

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں