اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپ پروگرام پاکستان میں انقلاب برپا کر دے گا، اسلام تعلیم کے فروغ پر زور دیتا ہے ۔ اسلام آباد میں رحمتہ اللعالمین اسکالر شپس پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآن کی پہلی وحی بھی پڑھنے کے حوالے سے آئی، تعلیم کسی بھی معاشرے کا بنیادی عنصرہے، اس کے بغیرکوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔
رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپ پروگرام میں 50 فیصد اسکالر شپس خواتین کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔ شفت محمود نے کہا کہ ان اسکالر شپس کا مقصد یہ ہے کہ ذہین طالبعلم صرف اس لیے تعلیم سے محروم نہ رہ جائے کہ وہ اس کے اخراجات نہیں اٹھا سکتا۔ اس اسکالر شپ پروگرام کے تحت 129 سرکاری یونیورسٹیز میں 69 ہزار اسکالر شپس دینے کا منصوبہ ہے۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ 27 ارب 93 روپے کی لاگت سے سالانہ 50 ہزار اسکالر شپس ضرورت مند انڈر گریجویٹ طلبہ کو فراہم کی جائیں گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں