طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی، بی اے اور بی ایس سی کے امتحانات دو ماہ کیلئے ملتوی کر دیئے گئے

لاہور(پی این آئی)پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز کے بی اے، بی ایس سی کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے، بی اے، بی ایس سی کے امتحانات کو دو ماہ کے لیے موخر کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے بی اے، بی ایس سی کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ ڈینز میٹنگ میں کیا گیا ہے۔

بی اے، بی ایس سی کے امتحانات یکم اپریل 2021ء سے شروع ہو رہے تھے۔پنجاب یونیورسٹی نے امتحانات موخر کرنے سے قبل الحاق سرکاری و نجی کالجز کا سروے کیا۔ کالجز کی بڑی تعداد نے کورس مکمل نہ ہونے کے بارے یونیورسٹی سروے میں آگاہ کیا۔ ہفتے کی شام تک بی اے امتحانات کے ری شیڈول ہونے کا نوٹیفکیشن جانے ہونے کے امکانات ہیں۔ بچوں کا تعلیمی سال کا جو خسارہ بنے گا اس کا خمیازہ کرنا ممکن نہیں، امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ کر لیا گیا لاہور (پی این آئی)کورونا وائرس کی وبا کے دوران سب سے زیادہ نقصان تعلیمی اداروں کاہوا ہے اور اگر ابھی بھی اسکول بند رہتے ہیں تو بچوں کا تعلیمی سال کاجو خسارہ بنے گا اس کا خمیازہ کرنا ممکن نہیں۔دوسرا معاملہ یہ بھی زیربحث رہا ہے کہ موجودہ یا گزشتہ تعلیمی سال کے دوران حکومت نے طلبہ حوالے سے کوئی چھوٹ یا آسانی سامنے نہیں ا ٓسکی۔حاض طلبا کیلئے اہم خبر آگئی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے تمام سمسٹرز کے فائنل امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ کرلیا۔گزشتہ روز کورونا کیسز میں اضافے کے باعث حکومت کی جانب سے پنجاب کے 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا، جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں ہونے والے امتحانات بھی متاثر ہوگئے، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے کورونا وبا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر تمام سمسٹرز کے فائنل امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ کرلیا، فیصلے سے متعلق یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری

کر دیا۔جی سی یو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سمسٹرز کے فائنل امتحانات 29 مارچ سے 3 اپریل کو آن کیمپس ہونا تھے، 11 اپریل سے شروع ہونیوالے مختلف پروگرامز کے مڈٹرم امتحانات بھی آن لائن ہونگے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق امتحانات کورونا وبا میں طلبا کی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے آن لائن لیے جائیں گے، امتحانات کے حوالے سے اسسمنٹ پالیسی پچھلے سمسٹر والی ہوگی۔واضح رہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کئی پابندیاں دوبارہ نافذ کی گئی ہیں، پاکستان میں اب تک کورونا سے 14 ہزار 28افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں جبکہ 6 لاکھ 40 ہزار 988 افراد قاتل وائرس کورونا کا شکار ہوچکے ہیں ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 37 ہزار 985 ہے, 5 لاکھ 88 ہزار 975 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close