اوپن یونیورسٹی، 25مارچ کو ملتوی شدہ امتحانات اب کب منعقد ہونگے؟اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2020ء کے میٹرک پروگرام کے کورس کوڈ 211 اور ایف اے پروگرام کے کورس کوڈ 312 کے 25۔مارچ کو منعقد ہونے والیپرچے یوم پاکستان پریڈ کی بناء پر مقامی تعطیل کے باعث پورے اسلام آباد ریجن اور راولپنڈی کے شہری علاقوں میں قائم امتحانی

مراکز (259,260,262,263,264,266,267,273,275,277,278, 280) میںملتوی کردیے گئے تھے ٗنئے شیڈول کے مطابق اب اِن پیپرز کے امتحانات 13۔اپریل کو منعقد ہوں گے ۔ ” اس بات کا اعلان یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان نے کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ امتحانی اوقات کار اور امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق پہلے سے جاری کی گئی رول نمبر سلپ امتحانات میں شرکت کے لئے قابل قبول ہو ں گی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close