اسلام آباد(آئی این پی) ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایم اے /ایم ایس سی پروگرامز آخری بار پیش کردئیے ہیں ، اگلے سمسٹر سے اِن پروگراموں میں داخلہ بند کردیا جائے گا۔ آخری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یونیورسٹی نے بہار 2021ء سمسٹر میں 13 مختلف مضامین میںایم
اے جب کہ 9ایم ایس سی پروگرامز پیش کردئیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اردو ، تاریخ ، عربی ، ایم کام ، اسلامک سٹڈیز )جنرل(، اسلامک سٹڈیز تین سپیشلائزیشن کے ساتھ) قرآن اینڈ تفسیر ، اسلامک لاء اور حدیث اینڈ سیرت(، ایلیمنٹری ٹیچر ایجوکیشن ، سائنس ایجوکیشن ، سپیشل ایجوکیشن ، ٹیچر ایجوکیشن ، ڈی این ایف ای ، ٹیفل اور ایم ایل آی ایس میں ایم اے پروگرام میں داخلہ پیش کیا ہے جب کہ اِسی سمسٹر کے ایم ایس سی پروگراموں میں سوشیالوجی ، اکنامکس ، پبلک نیوٹریشن ، پاکستان سٹڈیز ، جینڈر اینڈ وویمن سٹڈیز ، فارسٹری ایکسٹینشن ُ ماس کمیونیکیشن ، ایڈمنسٹریٹیو سائنسسز اور سسٹینیبل انوائرمنٹل ڈیزائن شامل ہیں۔یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2021ء کے دوسرے مرحلے میں پیش کئے جانے والے تمام پروگراموںکے داخلوں کی آخری تاریخ 25۔مارچ ہے ، اِن پروگرامز میں داخلے کے لئے آن لائن اپلائی ضروری ہے ، تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔واضح رہے کہ ہائر ایجوکیش کمیشن آف پاکستان کے ایک فیصلے کے مطابق اس کے بعد کوئی یونیورسٹی ایم اے/ایم ایس سی پروگراموں میں داخلہ پیش نہیں کرے گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں