میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کب منعقد کروائے جائیں گے؟ تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی )پنجاب بھر میں میٹرک کا امتحان 4 مئی جبکہ انٹر میڈیٹ کلاسزکا امتحان 12 جون سے شروع ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز نے صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت رواں سال ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ میٹرک کا امتحان 4

مئی سے شروع ہوگا جبکہ نتائج کا اعلان 31 اگست کو ہوگا۔انٹر کا امتحان 12 جون سے شروع ہوگااور نتائج کا اعلان 30 ستمبر کو ہوگا۔ اب بچوں کو سکولو ں میں داخلہ لینے کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ حکومت نے والدین کو ہدایات جاری کر دیں کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت نے اسکول میں داخلہ لینے پر بچے کا ٹی بی ، ہیپاٹائٹس اور دیگر ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصحت عذراپیچوہو کی سربراہی میں کمیونیکیبل ڈزیززکنٹرول سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وبائی امراض کی روک تھام کے لیے اسکول میں داخلہ لینے پر بچے کا ٹی بی اور ہیپاٹائٹس و دیگر ٹیسٹ کیے جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر وزیرصحت سندھ نے کہا کہ اسکریننگ کے ذریعے سے 32 مختلف امراض کی تشخیص کی جاسکتی ہے ، جس سے بیماریوں کوسمجھنے اور اس کے علاج میں مددمل سکے گی۔ دوسری طرف وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مستحق والدین کو بچیوں کی تعلیم کیلئے 2 ہزار اور بچوں کیلئے 15 سو روپے دیے جائیں گے ، وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وسیلہِ تعلیم پروگرام اور بیت المال کے تحت چلنے والے سکول چائلڈ لیبر کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ڈیجیٹل پبلشرز کے ساتھ ہونے والے سیشن میں نمائندے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بچیوں کی تعلیم کیلئے سہ ماہی بنیادوں پر2 ہزار روپے جب کہ بچوں کیلئے 15سو روپے دیے جاتے ہیں تاکہ

والدین اپنے بچوں کو پڑھا سکیں ، یہ پروگرام 2 سال کے ریفارمز کے بعد شروع کیا ، جس کے تحت ملک بھر میں احساس پروگرام کے حقدار والدین کو ان کے بچوں کی پرائمری تعلیم کے لیے یہ سہولت دی جا رہی ہے تاکہ اگر وہ صرف خرچے کی وجہ سے بچوں کو نہیں پڑھا رہے تو ان کی یہ پریشانی دور ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر سے متعلق حکومت ایک بل لائی ہے ، جو کہ وزارت انسانی حقوق کی جانب سے تیار کیا گیا ، حکومت کے احساس پروگرام کے تحت چائلڈ لیبر سے متعلق دو چیزیں ہیں جن میں ایک تو بیت المال کے زیر اہتمام اسپیشل اسکولوں کا پروجیکٹ چل رہا ہے جب کہ دوسرا ہمارا پروگرام وسیلہ تعلیم ڈیجیٹل کے نام سے ہے ، جس کو ہم 50 اضلاع سے بڑھا کر پورے ملک تک لے کر گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close