علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کن کن علاقوں میں امتحانات ملتوی کر دئیے؟

اسلام آباد(آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ضلع میرپور آزاد کشمیر میں کرونا وباء کی وجہ سے لاک ڈائون کے پیش نظر ضلع بھر میںیکم مارچ سے 14۔مارچ تک منعقد ہونے والے امتحانات ملتوی کردئیے۔ ملک کے دوسرے حصوں کی طرح میرپور میں یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2020ء کے

میٹرک /ایف اے/ایف ایس سی ، نان کریڈٹ اور اے ٹی ٹی سی پروگرامزکے امتحانات جاری تھے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق ملتوی ہونے والے اِن امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔آزاد جموں و کشمیرکے دیگر علاقوں میں امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔۔۔۔نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا، سرکاری اعلانلاہور(آئی این پی ) پنجاب میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔ صوبائی محکمہ تعلیم نے نئے سال کے آغاز سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق تعلیمی سال 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close