اوپن یونیورسٹی نے گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈپلومہ پروگراموں کے نتائج کا اعلان کردیا دوسرے مرحلے کے داخلے کی ، آخری تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020ء کے گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈپلومہ پروگراموں کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ، تفصیلات کے مطابق پی ایچ ڈی ، ایم فل ، ایم ایس ، ایم ایس سی ، ایم پی اے/ ایم بی اے ، سات بی ایس اور دو ڈپلومہ پروگرامز کے نتائج یونیورسٹی کی

ویب سائٹ پر فراہم کردئیے گئے ہیں۔ رزلٹ کارڈز طلبہ کو بذریعہ ڈاک ارسال کردئیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں سمسٹر بہار 2021ء کے دوسرے مرحلے کے داخلے جاری ہیں ، پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں ایم اے/ایم ایس سی ، بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری(، بی ایس ، ڈیڑھ ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ ، ایک سالہ ایم ایڈ اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز شامل ہیں۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں ۔ کسی بھی تعلیمی پروگرام میں داخلے کے حصول کے لئے آن لائن اپلائی ضروری ہے۔داخلہ فارم آن لائن جمع کرانے کی آخری تاریخ 25۔مارچ مقرر کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔نیا تعلیمی سال کب شروع ہو گا؟ محکمہ تعلیم نے طلبا کیلئے بڑا اعلان کر دیالاہور (پی این آئی) محکمہ تعلیم نے نئے تعلیمی سال سے متعلق اہم اعلان کر دیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اعلان کیا کہ پنجاب کے تمام اسکولوں میں نیا سال یکم اگست 2021ء سے شروع ہو گا جو یکم مارچ 2022ء تک ہو گا۔ انہوں نے ٹویٹر پیغام میں نوٹی فکیشن بھیجاری کیا جس میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں پر نافذ العمل ہو گا۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے یکم مارچ سے اسکول معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ یکم مارچ بروز پیر سے اسکولز

معمول کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کُھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بڑے شہروں میں موجود اسکولز میں پچاس فیصد بچوں کو بُلانے کی پابندی صرف 28 فروری تک لاگو ہو گی۔لیکن وفاقی وزیر تعلیم کے اس اعلان کے ایک روز بعد ہی کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر گذشتہ ہفتے محکمہ تعلیم پنجاب نے 7 شہروں میں 5 دن کلاسز بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔لاہور سمیت 7 شہروں کے اسکولوں میں 50 فیصد طلباء ہی سکول آئیں گے، 31 مارچ تک 50 فیصد طلباء کی حاضری پالیسی برقرار رہے گی، کورونا کے باعث 100 فیصد طلباء کی حاضری کی اجازت نہیں۔اس حوالے سے محکمہ اسکول اینڈ ایجوکیشن پنجاب نے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا تھا جس کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے 7 شہروں کے اسکولوں میں 50 فیصد طلباء کی حاضری پالیسی برقرار رہے گی۔31 مارچ تک 50 فیصد طلباء کی حاضری پالیسی برقرار رہے گی۔ گجرات، لاہور، ملتان، رحیم یار کے اسکولز میں 50 فیصد طلبا ہی آئیں گے۔ سیالکوٹ، راولپنڈی اور فیصل آباد میں بھی متبادل دن کلاسز برقرار رہیں گی۔ کورونا کے باعث 100 فیصد طلباء کی حاضری کی اجازت نہیں۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کورونا کیسز کی مثبت شرح والے شہروں میں 50 فیصد طلبا ہی آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close