لاہور (پی این آئی) محکمہ تعلیم نے نئے تعلیمی سال سے متعلق اہم اعلان کر دیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اعلان کیا کہ پنجاب کے تمام اسکولوں میں نیا سال یکم اگست 2021ء سے شروع ہو گا جو یکم مارچ 2022ء تک ہو گا۔ انہوں نے ٹویٹر پیغام میں نوٹی فکیشن بھی
جاری کیا جس میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں پر نافذ العمل ہو گا۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے یکم مارچ سے اسکول معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ یکم مارچ بروز پیر سے اسکولز معمول کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کُھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بڑے شہروں میں موجود اسکولز میں پچاس فیصد بچوں کو بُلانے کی پابندی صرف 28 فروری تک لاگو ہو گی۔لیکن وفاقی وزیر تعلیم کے اس اعلان کے ایک روز بعد ہی کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر گذشتہ ہفتے محکمہ تعلیم پنجاب نے 7 شہروں میں 5 دن کلاسز بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔لاہور سمیت 7 شہروں کے اسکولوں میں 50 فیصد طلباء ہی سکول آئیں گے، 31 مارچ تک 50 فیصد طلباء کی حاضری پالیسی برقرار رہے گی، کورونا کے باعث 100 فیصد طلباء کی حاضری کی اجازت نہیں۔اس حوالے سے محکمہ اسکول اینڈ ایجوکیشن پنجاب نے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا تھا جس کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے 7 شہروں کے اسکولوں میں 50 فیصد طلباء کی حاضری پالیسی برقرار رہے گی۔31 مارچ تک 50 فیصد طلباء کی حاضری پالیسی برقرار رہے گی۔ گجرات، لاہور، ملتان، رحیم یار کے اسکولز میں 50 فیصد طلبا ہی آئیں گے۔ سیالکوٹ، راولپنڈی اور فیصل آباد میں بھی متبادل دن کلاسز برقرار رہیں گی۔ کورونا کے باعث 100 فیصد طلباء کی حاضری کی اجازت نہیں۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کورونا کیسز کی مثبت شرح والے شہروں میں 50 فیصد طلبا ہی آئیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں