انسان کو شکست اس وقت ہوتی ہے جب وہ ہمت ہار جاتا ہے،14سال میری سیاست پر لوگ کیا کرتے رہے ؟ وزیراعظم عمران کا سری لنکا میں خطاب

اسلام آباد(پی این آئی )وزیراعظم عمران خان نے سری لنکاکے وزیرامور نوجوانان و کھیل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان کو شکست اس وقت ہوتی ہے جب وہ ہمت ہار جاتا ہے،کھیل نے مجھے ہار سے خوف نہ کرنا سیکھایا ۔ انکا کہنا تھا کہ مجھ میں اور باقیوں میں بنیاد ی فرق صرف یہ ہے کہ میں 

اپنی غلطیوں سے سیکھا اور آگے کی طرف پیش قدم کرتا رہا ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاست مجھے شروع میں ٹیسٹ کرکٹ کی طرح لگتی تھی 14سال میری سیاست کا مذاق اڑایا جاتا رہا پہلے الیکشن میں نے کوئی سیٹ نہیں جیتی تب لوگوں کا کہنا تھا کہ میری سیاست ختم ہو گئی لیکن میں میں ڈٹ رہا اور ہمت نہیں ہاری ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close