ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں سینئر پوزیشن پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور( آن لائن ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج و یونیورسٹی میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر عائشہ علی کو شعبہ فیٹل میڈیسن میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعینات کیا گیا ہے۔ڈاکٹرعائشہ علی کی تعیناتی سے قبل ہی نئی اسپیشلٹی قائم کی گئی تھی۔

رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ زچہ و بچہ میں چار سب اسپشلٹی قائم کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چار سب سپشلٹی کے لئے یونیورسٹی کی سینٹ اور سینڈی کیٹ اجلاس کی منظوری کے بعد تعیناتی کا عمل ہوا۔رجسٹرار کے مطابق تعیناتی تمام تر قانونی تقاضے پورے ہونے پر میرٹ کی بنیاد پر ہوئی۔ فیٹل میڈیسن میں دو درخواست گزار تھے اور میرٹ پر آنے والے امید وار کی تعیناتی کر دی گئی۔ یونیورسٹی میں تمام تر قوائد و ضوابط کے مطابق تعیناتی عمل میں لائی گئی۔وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا کہ بیٹی کی تعیناتی کے معاملہ پر وضاحت جاری ہو چکی ہے۔ بیٹی کی تعیناتی میرٹ پر کی گئی، مزید شبہات ہیں تو وائس چانسلر بیٹھے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close