تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیاں دینے کے حوالے سے وفاقی وزیرتعلیم کا اہم بیان آگیا، بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اگر بچے تعلیمی اداروں میں خوش نہ ہوتے تو میں مزید چھٹیاں دے دیتا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت ہو گی۔پی ٹی آئی کی جیت پر واویلا ہو رہا ہے۔ڈسکہ الیکشن پی ٹی آئی جیت رہی ہے۔نوشہرہ

الیکشن میں ن لیگ جیتی اس وقت سب اچھا تھا۔انہوں نے تعلیمی اداروں اور طلباء سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر قومی ترقی نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ اگر بچے تعلیمی اداروں میں خوش نہ ہوتے تو میں مزید چھٹیاں دے دیتا۔ کورونا کے دور میں تعلیمی ادارے بند کرنا مشکل فیصلہ تھا۔تعلیم سے بہت سے چینلجز کا سامنا تھا۔سیاسی ٹویٹر کرتا ہوں تو کہا جاتا ہے کہ تعلیم پر ٹویٹ کریں۔شفقت محمود کی تقریر کے دوران طلبا نے آں لائن امتحانات لینے کے نعرے بھی لگائے۔واضح رہے کہ آن لائن امتحانات کے حق میں ملک کے مختلف شہروں میں طلبا نے احتجاج کیا ، جس کی وجہ سے آن لائن امتحانات کے لیے پُر تشدد احتجاج کرنے والے نجی یونیورسٹی کے طلبا کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ، جس میں 94 نامزد جبکہ پانچ سو افراد کو نامعلوم رکھا گیا ، مقدمے میں یونیورسٹی انتظامیہ نے مؤقف اپنایا کہ طلبا کو دھرنا دینے سےمنع کیا گیا جس پر وہ حملہ آور ہوئے، اس دوران ملزمان نے یونیورسٹی میں جلاو گھیراؤ کے ساتھ توڑ پھوڑ کی، ملزمان نے سیکیورٹی گارڈز کو زخمی کیا اور املاک کو بھی نقصان پہنچایا ، جب کہ رہنما احتجاجی طالب علم محمدزبیر صدیقی نے الزام عائد کیا کہ یونیورسٹی والے صرف پیسےبنانے کے لیے فزیکل امتحان کروانا چاہتے ہیں، ہم نے یونیورسٹی سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن کسی نے ہماری بات نہ سنی۔واضح رہے گذشتہ روز لاہور میں مشتعل طلبا نے یونیورسٹی کے دروازے کو آگ لگائی تھی، احتجاجی طلبا پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں دو طلبا زخمی جبکہ متعدد طلبا کو گرفتار کرلیا گیا تھا، طلبا کا مطالبہ تھا کہ آن لائن پڑھائی کی طرح امتحان بھی آن لائن لیے جائیں ، پولیس کی مزید نفری بھی موقع پر پہنچی اور طلبا کو منتشر کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close