اسلام آباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ سائنس نے زمان ومکان ٹائم اینڈ سپیس کے قرآنی نظریے اور اس کی حقیقت کوتسلیم کیا ہے۔ اب سائنس کے پاس اس نظریے کو اپنانے کے سواء کوئی چارہ نہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز
انٹرنیشنل اسلامک یونی ورسٹی اسلام آباد میں مذہب اور جدید سائنسی چیلنجز کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اسلام ایک آفاقی دین ہے جن سے انسان کے نظریات کے عین مطابق اصول بنائے گئے۔اسلام اور سائنس میں کوئی تضادنہیں دونوں کا مقصد سچ کی تلاش ہے۔ تجسس اور غوروفکر کا یہ سلسلہ انبیاء کے بعد بھی جاری رہا۔اسلام نے تحقیق وجستجو کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔کائنات انسانی زندگی کے لئے تخلیق کی گئی ہے۔ اسلام اور سائنس میں قطعی کوئی تضاد نہیں۔سائنس اور مذہب کے ٹکراؤ ہمیشہ سائنس کو ہی اپنی رائے سے رجوع کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی ترقی اور عروج میں سائنس کاعلم اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔آج مسلمان وسائل کے باو جود عالمی سطح پر اپنا وزن نہیں رکھتے۔ مسلمان اپنے نظریات اور قرآنی تعلیمات کے ساتھ ساتھ سائنس کے میدان میں تحقیق وجستجو کا راستہ اپنا کر دوبارہ اپناوقار بڑھاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سائنس کو انسانیت کی بھلائی اور فلاح کے لئے استعمال کرنے کے لیے مسلمانوں کو دوبارہ اپنے اسلاف کی راہ پرلوٹنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سائنس ٹیکنالوجی کو فلاح انسانیت کے لئے استعمال کرنا ہی انسانیت کے مسائل کوحل کرسکتا ہے۔۔۔۔ سینیٹ الیکشن، جیل میں بند شہباز شریف اور حمزہ شہباز، خواجہ آصف، خورشید شاہ کو ووٹ کا حق دے دیا گیا اسلام آباد (این این آئی) الیکشن
کمیشن نے زیر حراست ارکان کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن نے حکم نامہ جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ زیر حراست ارکان کی متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر پہنچانے کا بندوست کیا جائے۔چیئرمین نیب اور چیف سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیاگیا۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ شہباز شریف خورشید شاہ ، خواجہ آصف، علی وزیر اور حمزہ شہباز کو متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر تین مارچ کو پہنچایا جائے۔شہباز شریف اور خورشید شاہ کے 3 مارچ کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے گئے ۔علی وزیر،خواجہ آصف بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔3 مارچ کو پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حاضری یقینی بنانے کا بھی حکم دیدیاگیا۔الیکشن کمیشن نے تمام چیف سیکرٹریز او ر چیئرمین نیب کو ہدایات جاری کر دیں۔ا لیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹ ڈ النا ہر شخص کا بنیادی حق ہے،کسی کو حق رائے دہی کے استعمال سے نہیں روکا جا سکتا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں