اسلام آباد(آئی این پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2020ء کے میٹرک ، ایف اے/ایف ایس سی، نان کریڈٹ کورسسز اور اے ٹی ٹی سی پروگرامز کے فائنل امتحانات یکم مارچ سے پورے ملک میں ایک ساتھ شروع ہونگے اور 12۔اپریل تک جاری رہیں گے ۔ طلبہ کو رول نمبر سلپس بذریعہ ڈاک ارسال کی جارہی
ہیں۔ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پربھی دستیاب ہیں۔وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر طلبہ و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میںیونین کونسل سطح پرامتحانی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں۔کنٹرولر امتحانات، ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کے مطابق وائس چانسلر کی واضح ہدایات پر امتحانی مراکز میں طلبہ اور امتحانی عملے کے لئے ماسک پہننے کو لازم قرار دیا گیا ہے ۔امتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام نافذکیا جائے گا، اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کی گئی رول نمبر سلپ بھی امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہونگی۔علاوہ ازیں یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2021ء کے پہلے مرحلے کے داخلے جاری ہیں۔ پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز کی تفصیلات ، تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔۔۔۔۔ یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل، یکساں نظام تعلیم کن اور کن کلاسوں سے شروع کیا جائے گا؟ پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لیں، پہلے مرحلے میں تمام سرکاری اور نجی
تعلیمی اداروں میں پانچویں جماعت تک یکساں نصاب رائج کیا جائے گا، یکساں نصاب اگلے تعلیمی سال سے شروع ہوگا،خیبر پختونخوا میں پہلی مرتبہ یکساں نصاب تعلیم رائج کیا جا رہا ہے جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں، صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد یکساں نظام تعلیم رواں سال ماہ اگست سے شروع کیا جائے گا،پہلے مرحلے میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں پانچویں جماعت تک یکساں نصاب رائج کیا جائے گا، وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا کہ یکساں نصاب اگلے تعلیمی سال سے شروع ہوگا، شہریوں کا کہنا ہے کہ صوبے میں یکساں نصاب تعلیم رائج ہونے سے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے درمیان تفریق کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا۔صوبے میں پرائمری سے یکساں نصاب تعلیم سے تمام شہروں اور دیہی علاقوں کے بچے بلا صنفی، سماجی و معاشی امتیاز کم وبیش یکساں کورس پڑھیں گے اور ان کا امتحان بھی یکساں انداز میں لیا جائے گا۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں