خواجہ سرا ء کی لیکچرار بننے کی درخواست، لاہور ہائی کورٹ نے اہم حکم جاری کر دیا

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سرائوں کے حوالے سے تاریخ ساز فیصلہ سنا تے ہوئے انہیںعام شہریوں کی طرح حقوق دینے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے لیکچرار شپ کے امیدوار خواجہ سراء فیض اللہ کی درخواست پر چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ تحریری

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سرائوں کا تحفظ حکومت کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے ،حکومت تحفظ حقوق خواجہ سراء ایکٹ پر عملدرآمد کے لئے پالیسی تشکیل دے ، ادارے مرد ، خواتین اورخواجہ سرائوں میں امتیاز ی سلوک نہ برتیں،خواجہ سرائوں کو دنیا کی تیسری جنس کے طو رپر تسلیم کیا جا چکا ہے ۔تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے ساتھ ناروا سلوک سے مایوسی ہوئی، قانون بن چکا ہے مگر معاشرہ خواجہ سرائوں کو تسلیم نہیں کر رہا ۔ ایک خواجہ سراء کو شناخت ظاہر کرنے کے لئے ہمت کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے ،خواجہ سراء کو تعلیم کیلئے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،۔ ایک خواجہ سراء کا تعلیم حاصل کرنا مشعل راہ ہے ۔۔ درخواست گزار نے لیکچرار کی آسامی کے لئے اپلائی کیا تھا،خواجہ سراء کی درخواست تضحیک آمیز رویے سے مسترد کر دی گئی، پنجاب پبلک سروس کمیشن کا درخواست مسترد کرنے کا اقدام آئین کی خلاف ورزی ہے ،حکومتی محکمے نے قانونی دبائو پر خواجہ سراء کے حق کو تسلیم کیا ہے ،ملازمت کی اجازت دینے کا بیان دینا امتیاز ی سلوک ہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close