علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے قیدیوں کیلئے جیلوں کے اندر تعلیمی سہولیات کا اعلان

سکھر(این این آئی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے قیدیوں کیلئے جیلوں کے اندر تعلیمی سہولیات کا اعلان، تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے ملک کے تمام جیلوں میں قیدیوں کو میٹرک، ایف اے اور بی اے کی سطح تک بلکل مفت تعلیم دی جا رہی ہے اور کتابیں بھی بلا معاوضہ فراہم کی

جاتی ہیں اور امتحانی مرکز جیل کے اندر ہی بنتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ اقبال اپون یونیورسٹی ریجنل دفتر سکھر کے ریجنل ڈئریکٹر عطاحسین موسوی نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی دفتر سکھر اور جیل انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں سے اس وقت سینٹرل جیل ون سکھر کے 12قیدی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوچکے ہیں جن میں 3میٹرک، 3ایف اے اور 6 بیچلر سطح تک اپنی ڈگری مکمل کرچکے ہیں، جبکہ کچھ زیرتعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی جانب سے جیل میں قائم لائبرری کیلئے 100سے زائد کتب جیل انتظامیہ کے حوالی کی ہیں، یونیورسٹی میں سمسٹر بہار 2021کے داخلے اس وقت جاری ہیں۔ انہوں نے جیل میں قید لوگوں کے ورثائ￿ سے اپیل کی ہے کہ وہ یونیورسٹی کے اس قدم کو سراہتے ہوئے اپنے عزیزوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں علاقائی دفتر سکھر سے تعاون کریں کیونکہ جب تک قیدیوں کے پاس مخصوص بنیادی دستاویزات نہیں ہونگے وہ یونیورسٹی کے کسی بھی پروگرام میں داخلہ نہیں لے سکیں گے۔ قیدیوں کیلئے یونیورسٹی کی مفت پالیسی سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے علاقائی دفتر بنگلہ نمبر 26گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی، شکارپور روڈ سکھر یا فون نمبر 0715807213پر رابطہ کرسکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close