پاکستان کے کن علاقوں میں اسکولوں کی تعطیلات 14 فروری تک بڑھا دی گئیں؟

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا میں ڈائریکٹر محکمہ تعلیم حافظ محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ پشاور سمیت صوبے کے سمر زون میں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں، ونٹر زون کے اسکولوں کی تعطیلات 14 فروری تک بڑھائی گئی ہیں۔محکمہ تعلیم کے مطابق یونیورسٹیز، پرائمری اور مڈل اسکولوں میں اپڑھائی کا آغاز ہوگیا

ہے، کورونا وائرس سے بچ کر تعلیمی نظام کو مکمل بحال کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ پشاور ونٹر زون کے اسکولوں کی تعطیلات 14 فروری تک بڑھائی گئی ہیں اور وہاں تدریس کا آغاز 15 فروری سے ہوگا۔ڈائریکٹر محکمہ تعلیم حافظ محمد ابراہیم نے بتایا کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کیا جائے گا،تعلیمی اداروں کے سربراہان کو حفاظتی انتظامات کی ہدایات جاری کی ہیں۔حافظ محمد ابراہیم نے کہا کہ ماسک لازمی ہے، ہر بچہ ماسک لگاکر اسکول آئے گا، تعلیمی اداروں میں ہاتھوں کو دھونے کے لیے صابن و پانی کا انتظام بھی کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے پاس فنڈز موجود ہیں، فنڈز کی کمی ہوئی تو اور فراہم کریں گے۔۔۔۔ کشمیر یونیورسٹی کی طالبہ عظمیٰ عباسی کا مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان پر “گولڈن چیپٹر آف کشمیر” کے عنوان سے تھیسس مظفرآباد (پی این آئی) عظمیٰ عباسی طالبہ جامعہ کشمیر بیچلر ان فائن آرٹس نے تحریک آزادی کشمیر کے بانی،سابق صدر آزادکشمیر،سابق وزیراعظم آزادکشمیر،سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی مجاہد اول سردارعبدالقیوم خان پر”گولڈن چیپٹر آف کشمیر” کے نام سے تھیسیز لکھا اور جامعہ کشمیر چھتر کلاس کیمپس میں ایک خوبصورت کارنر ”مجاہد اول” کے نام سے منسوب کیا جو لوگوں کی توجہ کا مرکز رہاعظمی عباسی طالبہ جامعہ کشمیر بیچلر ان فائن آرٹس کا تعلق دھیرکوٹ

چمیاٹی سے ہے جو آزادکشمیر یونی ورسٹی میں زیرتعلیم ہیں۔اس موقع پر عوامی،سیاسی سماجی حلقوں نے عظمی عباسی کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے نوجوان نسل کی بہترین نمائندگی کرتے ہوئے مجاہد اول کا پیغام نئی نسل تک پہنچایا اور کامیاب دفاع کیا۔عظمیٰ عباسی نے کہا کہ یہ سب اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کے ذریعہ میں نے کیا ہے اور اس کا کریڈیٹ میں اپنے اساتذہ کرام کو دیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میں اساتذہ اور والدین کا بڑا کردار ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close