کشمیر یونیورسٹی کی طالبہ عظمیٰ عباسی کا مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان پر “گولڈن چیپٹر آف کشمیر” کے عنوان سے تھیسس

مظفرآباد (پی این آئی) عظمیٰ عباسی طالبہ جامعہ کشمیر بیچلر ان فائن آرٹس نے تحریک آزادی کشمیر کے بانی،سابق صدر آزادکشمیر،سابق وزیراعظم آزادکشمیر،سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی مجاہد اول سردارعبدالقیوم خان پر”گولڈن چیپٹر آف کشمیر” کے نام سے تھیسیز لکھا اور جامعہ کشمیر چھتر کلاس کیمپس میں ایک

خوبصورت کارنر ”مجاہد اول” کے نام سے منسوب کیا جو لوگوں کی توجہ کا مرکز رہاعظمی عباسی طالبہ جامعہ کشمیر بیچلر ان فائن آرٹس کا تعلق دھیرکوٹ چمیاٹی سے ہے جو آزادکشمیر یونی ورسٹی میں زیرتعلیم ہیں۔اس موقع پر عوامی،سیاسی سماجی حلقوں نے عظمی عباسی کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے نوجوان نسل کی بہترین نمائندگی کرتے ہوئے مجاہد اول کا پیغام نئی نسل تک پہنچایا اور کامیاب دفاع کیا۔عظمیٰ عباسی نے کہا کہ یہ سب اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کے ذریعہ میں نے کیا ہے اور اس کا کریڈیٹ میں اپنے اساتذہ کرام کو دیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میں اساتذہ اور والدین کا بڑا کردار ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔۔۔۔تحریک انصاف صحت کی طرح تعلیم کو بھی ہر شہری کا بنیادی حق سمجھتی ہے، گلزار فاطمہمظفرآباد (پی این آئی) سابق رکن اسمبلی اور انصاف وویمن ونگ کی جنرل سیکرٹری گلزارفاطمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف صحت کی طرح تعلیم کو بھی ہر شہری کا بنیادی حق سمجھتی یے اور انصاف کارڈ کے ذریعے صحت کی سہولت ہر فرد تک پہنچانے کی طرح تعلیم کو بھی یر شخص کی دسترس میں لایا جائے گا۔آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی میں شعبہ سٹوڈنٹس افئرز کے زیر اہتمام مستحق طلبہ وطالبات کی مدد کے لئے قائم تنظیم گارڈین کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومتوں کی تعلیم سے عدم توجہی بجٹ میں مختص کی جانے والی معمولی سی رقم سے جھلکتی رہی ہے ۔ اس عدم توجہی نے تعلیمی نظام کو تباہ کردیا۔اب وزیر اعظم عمران خان اس پالیسی کو بدل رہے ہیں۔۔تعلیم کوپہلی ترجیح بنائے بغیرکوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔دنیا میں عروج اور عزت کی ہر راہ علم و تحقیق سے ہو کر گزرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہالت کے خلاف اور علم کی ترویج کے لئے کام کرنا جہاد ہے۔جب تک مسلمان تعلیم کو ترجیح بنائے رہے دنیا میں ان کا ڈنکا بجتا رہا جب وہ اس راہ سے ہٹ گئے تو زوال ان کا مقدر بن گیا۔انہوں نے گارڈین تنظیم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان سرگرمیوں کو نوجوانوں کے لئے مشعل راہ قرار دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں