امن ترقی پارٹی کے زیر اہتمام “استاد کو عزت دو” کے عنوان کے تحت مظاہرہ، ہزاروں افراد کی شرکت

اسلام آباد (پی این آئی) امن ترقی پارٹی کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے ”استاد کو عزت دو” کے عنوان کے تحت مظاہرہ ھوا، مظاہرے میں سینکڑوں اساتذہ اور والدین نے شرکت کی، مظاہرین نے استاد کو عزت دو، قوم کے معماروں کو خصوصی پے سکیل، پرائیویٹ سیکٹر کے متاثرہ اساتذہ کو خصوصی

پیکج اور کورونا کے دوران لاکھوں بے روزگار ھونے والے اساتذہ اور سکولوں کے نقصان پر امدادی پیکج کا مطالبات درج تھے، مظاہرے کی قیادت چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ، اور آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار حسین نے کی، انہوں نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران ہزاروں پرائیویٹ سکول بند، اور لاکھوں اساتذہ بے روزگار ھو چکے ھیں انہیں امدادی پیکج دیا جائے ملک ابرار حسین نے حکومت پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیر تعلیم نے ہم سے وعدہ کر رکھا تھا کہ نجی تعلیمی اداروں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے مگر انہوں نے وعدہ ایفا نہ کیا ملک ابرار حسین نے کہا کہ نجی پبلشرز پر پابندی لگا کر حکومت بچوں پر تعلیم کے دروازے مزید مدد کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں، مگر معاشرے میں اس اہم طبقے کی مشکلات اور عزت کا خیال نہیں رکھا جاتا، دنیا بھر میں تعلیم، تربیت اور اساتذہ کو اہمیت دی جاتی ہے مگر یہاں تعلیم اور اساتذہ دونوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے اس سے بڑی بے حسی کیا ہو گی کہ قوم کا مستقبل بنانے والے غربت اور پسماندگی کا شکار ہیں، اسلام آباد میں سینکڑوں اساتذہ گزشتہ بارہ سال سے مستقل ہونے سے محروم ہیں، ہائیکورٹ اور کابینہ کمیٹی سے منظور شدہ سفارشات کے مطابق ان کو مستقل کیا جائے پی ایم ڈی

سی، اور خیبر پختونخوا کے اساتذہ کی توہین کا ازالہ کیا جائے اور ایف آئی آر واپس لی جائے، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تعلیم میں بہتری لانے کا وعدہ کیا تھا جو آج تک پورا نہیں ہوا، استاد کو عزت دو کے عنوان سے امن ترقی پارٹی نے میورنڈم برائے روشن مستقبل بھی پیش کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close