آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ضلع چکوال نے تحصیل تلہ گنگ میں تنظیم سازی مکمل کر لی

راولپنڈی (پی این آئی) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ضلع چکوال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحصیل تلہ گنگ میں تنظیم سازی مکمل کر لی، آپسکا راولپنڈی ڈویژن کے صدر عرفان مظفر کیانی کالجز ونگ کے صدر جاوید اقبال راجہ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، ڈویژنل صدر

آپسکا راولپنڈی ڈویژن عرفان مظفر کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پرائیویٹ سیکٹر کے وقار کو بلند کرنے کی کوشش کی ہے، جب تک استاد کو عزت نہیں دی جاتی معاشرے کی ترقی ممکن نہیں، پرائیویٹ سیکٹر کے تمام مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں اور ان کے فوری حل کے لیے کوشاں ہیں، آپ سے تنظیم صرف آپکا ساتھ مانگتی ہے، جب آپ تنظیم کی آواز میں آواز ملائیں گے آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے مسائل حل ہونا شروع ہو جائیں گے، ہمیں اپنی قیادت نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا سکھایا ہے،اس موقع پر تحصیل تلہ گنگ کی باڈی کا اعلان کیا ملک بدر صاحب کو صدر، ملک محمد طفیل صاحب سینیئر نائب صدر اور محمد صائم صاحب کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا، عرفان مظفر کیانی نے ڈسٹرکٹ چکوال کے صدر راجہ محمد خورشید ،سینیئر نائب صدر ملک محمد صفدر،نائب صدر چوہدری یاسر منہاس، ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری امیر تیمور، جوائنٹ سیکرٹری شیخ عرفان، ضلعی کوآرڈینیٹر سید عجائب شاہ، راجہ وقاص اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا، عرفان کیانی نے کہا کہ تحصیل کلر کہار ،چوآ، ڈھڈیال ، لاوہ سے آئے ہوئے دوستوں کا شکرگزار ہوں، جنہوں نے ہمیشہ محبتوں کے پھول نچھاور کیے ہیں،میزبان میٹنگ ملک بدر منیر صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔۔۔۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی سیف اللہ خان نیازی سے

ملاقات، آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی وضع کرنے پر تفصیلی گفتگو اسلام آباد(پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آزاد کشمیر میں پارٹی کو مضبوط تر کرنے اور آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی وضع کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔انتخابی مہم کو موثر انداز میں چلانے کے لئے مختلف فیصلے بھی کیے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اورآزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے درمیان آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close