اسلام آباد(آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2021ء میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ اس حوالے سے گذشتہ روز ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمشن اینڈ میلنگ نے ایک مراسلہ بھی جاری کیا ہے۔اِس نوٹیفیکیشن کے مطابق
میٹرک ٗ ایف اے ٗ آئی کام اور ایف اے درس نظامی پروگرامز کے جاری اور نئے دونوں طلباء و طالبات داخلہ فیس اور فارم داخلوں کی آخری تاریخ 5۔مارچ تک جمع کرسکتے ہیں۔پی ایچ ڈی ٗ ایم فل ٗ ایم ایس/ایم ایس)آنرز(ٗ بی ایس)فیس ٹو فیس(اور ڈپلومہ /سرٹیفکیٹ پروگرامز کے نئے طلبہ کے لئے داخلوں کی آخری تاریخ 15۔فروری مقرر ہے جبکہ جاری طلبائ26۔فروری تک داخلہ فیس جمع کراسکیں گے۔واضح رہے کہ پی ایچ ڈی ٗ ایم فل ٗ ایم ایس/ایم ایس)آنرز(ٗ بی ایس)فیس ٹو فیس( میرٹ بیسڈ پروگرامز ہیں ٗ نئے طلبہ مجوزہ طریقہ کار کے مطابق داخلہ فارم مکمل کرکے متعلقہ شعبہ جات کو 15۔فروری تک ارسال کریں گے۔۔۔راولپنڈی کے ایجوکیٹرز اور ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس، اخیان گل طاہر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے ضلعی صدر منتخبراولپنڈی (پی این آئی) ضلع راولپنڈی کے مرد و خواتین ایجوکیٹرز پنجاب ایجوکیٹرز اور پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کی مجلس عاملہ کا اجلاس مرکزی صدر ملک امجد محمود کی سرپرستی اور مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرزاق خان نیازی کی زیر صدارت آج مورخہ 15 جنوری 2021 گورنمنٹ ہائیسکول ڈی اے کالج روڈ راولپنڈی میں ھوا۔ جس میں متفقہ طور پر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کی عبوری ضلعی باڈی کا انتخاب کیا گیا۔ شرکاء کی متفقہ رائے سے اخیان گل طاہر ضلعی صدر ، محمد آصف
کشمیری ضلعی چیئرمین، راشد محمود عباسی ضلعی نائب صدر، حماد عبداللہ ضلعی جنرل سیکرٹری منتخب کئے گئے ھیں۔ اجلاس کے آخر میں مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرزاق خان نیازی نے نئی منتخب ھونے والی باڈی سے حلف لیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے مرکزی صدر ملک امجد محمود اور مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالزاق خان نیازی نے پے اینڈ سروس پروٹیکشن کی تازہ ترین صورت حال سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ اور اس بات کا عہد کیا کہ ایجوکیٹرز کو پے اینڈ سروس پروٹیکشن دلوا کے رھیں گے۔نئے منتخب صدر اخیان گل طاہر اور چیئرمین محمد آصف کشمیری کا کہنا تھا کہ جو زمہ داری آج ھمیں سونپی گئی ھے۔ میں انشاء اللہ ایجوکیٹرز کے مسائل کے حل اور ان کے مفادات کا بھرپور تحفظ کروں گا اور ایجوکیٹرز کی فلاح و بہبود کےلئے کام کروں گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں