راولپنڈی کے ایجوکیٹرز اور ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس، اخیان گل طاہر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے ضلعی صدر منتخب

راولپنڈی (پی این آئی) ضلع راولپنڈی کے مرد و خواتین ایجوکیٹرز پنجاب ایجوکیٹرز اور پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کی مجلس عاملہ کا اجلاس مرکزی صدر ملک امجد محمود کی سرپرستی اور مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرزاق خان نیازی کی زیر صدارت آج مورخہ 15 جنوری 2021 گورنمنٹ ہائی

سکول ڈی اے کالج روڈ راولپنڈی میں ھوا۔ جس میں متفقہ طور پر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کی عبوری ضلعی باڈی کا انتخاب کیا گیا۔ شرکاء کی متفقہ رائے سے اخیان گل طاہر ضلعی صدر ، محمد آصف کشمیری ضلعی چیئرمین، راشد محمود عباسی ضلعی نائب صدر، حماد عبداللہ ضلعی جنرل سیکرٹری منتخب کئے گئے ھیں۔ اجلاس کے آخر میں مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرزاق خان نیازی نے نئی منتخب ھونے والی باڈی سے حلف لیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے مرکزی صدر ملک امجد محمود اور مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالزاق خان نیازی نے پے اینڈ سروس پروٹیکشن کی تازہ ترین صورت حال سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ اور اس بات کا عہد کیا کہ ایجوکیٹرز کو پے اینڈ سروس پروٹیکشن دلوا کے رھیں گے۔
نئے منتخب صدر اخیان گل طاہر اور چیئرمین محمد آصف کشمیری کا کہنا تھا کہ جو زمہ داری آج ھمیں سونپی گئی ھے۔ میں انشاء اللہ ایجوکیٹرز کے مسائل کے حل اور ان کے مفادات کا بھرپور تحفظ کروں گا اور ایجوکیٹرز کی فلاح و بہبود کےلئے کام کروں گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close