تاریخی تعلیمی ادارہ شدید مالی بحران کا شکار، حکومت سے بیل اوٹ پیکج مانگ لیا ملازمین کی جنوری کی تنخواہیں اور پنشن کے لیے بجٹ دستیاب نہیں، انتظامیہ

پشاور(آئی این پی ) اسلامیہ کالج پشاور شدید مالی بحران کا شکار ہوئی اور انتظامیہ نے حکومت سے بیل اوٹ پیکج مانگ لیا۔ اسلامیہ کالج کے پاس ملازمین کے لیے تنخواہ اور پنشن دینے کے لیے بجٹ کم پڑگئے۔ اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر نے سیکٹری ہائر ایجوکیشن سے بیل اوٹ پیکج مانگتے ہوئے خط میں لکھا ہے کہ

یونیورسٹی کے پاس ملازمین کو جنوری کی تنخواہیں اور پنشن کے لیے بجٹ نہیں ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے 21 کروڑ 10 لاکھ روپے کا خسارہ مزید برداشت کرنا پڑا جب کہ ہائیر ایجوکیشن نے اسلامیہ کالج کو 2020۔2021 میں اسلامیہ کالج کو 12 کروڑ روپے کم دئے تھے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت اسلامیہ کالج کو 61 کروڑ ،88 لاکھ روپے کے بیل اوٹ پیکج دیں۔۔۔۔ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی کی پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے ہیڈ آفس آمد، مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ڈیرہ اسماعیل خان (پی این آئی) پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل اور زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیان سائنسی، تکنیکی اور تعلیمی تعاون بڑھانے کے تاریخ ساز معاہدے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر ڈاکٹر مسرور الہی بابر سمیت رجسٹرار فخر الدین اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فرجاد سکندر سدوزئی نے شرکت کی۔مفاہمت کی یادداشت میں دونوں جانب سے تعاون بڑھانے پر اور مخصوص علاقوں میں ڈیویلیپمنٹ کے لئے اکھٹے کام کرنے پر اتفاق ہوا۔ اس تاریخ ساز معاہدے سے جہاں پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کو ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنا دائرہ کار بڑھانے میں مدد ملے گی، وہیں ڈیرہ اسماعیل خان کا زرعی شعبہ بھی ان ماہرین کے تجربے سے ترقی کی راہ پر حائل ہوگا۔

تقریب کے آخر میں پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کی جانب سے وائس چانسلر کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔ زرعی یونیورسٹی کے طلباء اور عوامی حلقوں کی جانب سے نئی یونیورسٹی کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے وائس چانسلر کے ان اقدامات کو سراہا جارہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں