یونیورسٹی سٹاف، طلباء کے سفر کی تکالیف کو کم کرنےکیلئے وائس چانسلر کا بہترین اقدام، زرعی یونیورسٹی نے پہلی گاڑی خرید لی

ڈیرہ اسماعیل خان (قسمت اللہ وزیر) زرعی یونیورسٹی کے قیام کا اعلان ڈیرہ اور گرد و نواح کے باسیوں کے لئے گرچہ کسی تازہ ہوا کے جھونکے سے کم نہیں تھا مگر ساتھ ہی ساتھ یہ نئی جامعہ فنڈز کی مناسب وقت پر ترسیل نہ ہونے کی وجہ سے کئی مشکلات کا شکار بھی رہی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر مسرور الہی بابر (تمغہ

امتیاز) کی جانب سے جامعہ کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوششیں کافی عرصے سے جاری ہیں اور ان کوششوں کے ثمرات ملک کی دوسری جامعات کی جانب سے یہاں ہونے والے کاموں کی تعریف اور ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کے اظہار کی صورت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ یونیورسٹی کے قیام کے بعد سے ایک بڑا مسئلہ سٹاف اور طلباء کے لئے ٹرانسپورٹ کا مناسب انتظام نہ ہونا بھی تھا جس کے لئے وائس چانسلر ڈاکٹر مسرور الہی بابر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اعجاز احمد خان کی جانب سے دن رات کی انتھک محنت اور فنڈز کے مناسب استعمال سے یہ مسئلہ بھی حل ہوگیا اور طلباء و سٹاف کی آمدورفت کے لئے جامعہ کی اپنی پہلی گاڑی جامعہ پہنچ گئی ہے جس پر یہاں کام کرنے والے ملازمین اور طلباء نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اعجاز احمد خان اس جامعہ کے پرو وائس چانسلر بھی رہ چکے ہیں اور شروع دن سے اپنی تمام تر توانائیاں جامعہ کی بہتری کے لئے صرف کرتے آرہے ہیں یونیورسٹی کے قیام کو گرچہ کم عرصہ ہی ہوا ہے اور بہت سے دیگر مسائل کو حل کرنا ابھی باقی ہے مگر عوامی حلقوں میں وائس چانسلر اور پراجیکٹ دائریکٹر کی انتھک محنت اور پرخلوص کوششوں کو سراہا جارہا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ اگر اسی طرح لگن سے کام کیا گیا تو بہت جلد اس جامعہ کا نام ملک کی چوٹی کی جامعات میں

لکھا نظر آئے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close