اسلام آباد (آئی این پی)مرکز براے ایڈوانسڈ الیکٹرانکس و فوٹو وولٹائک انجینئرنگ کے ایگزیکٹو ڈائیریکٹر و نائب صدر جامعہ براے تدریسی امور ڈاکٹر احمد شجاع سید اور جامعہ کے شعبہ فزکس کے ڈاکٹر عمران مرتضی کی جیتی گئی گرانٹ کے منصوبے پر مرکز میں کام کیا جاے گا جس میں توانائی سے متعلقہ
انجئینرنگ کے استعمالات پر کام کرتے ہوے آلات کی خود کار چارجنگ کے لیے پاور پیک کی تشکیل کو ممکن بنایا جاے گا جس کی بدولت الیکٹرک کاروں اور وئیرایبل ٹیکنالوجی میں انقلابی نتائج سامنے آئیں گے۔ اس گرانٹ کے لیے پاکستان اور برطانیہ سے کل 263منصوبے جمع کراے گئے جن میں سے صرف 6 کو فنڈنگ کے لیے چنا گیا۔ یہ پراجیکٹ مرکز براے ایڈوانسڈ الیکٹرانکس و فوٹو وولٹائک انجینئرنگ کی ٹیم کی جاری کامیابیوں میں ایک اور اضافہ ہے،اس سے قبل ڈاکٹر احمد شجاع سید اور ڈاکٹر عمران پاکستان سائنس فاونڈیشن اور چین کی نیشنل سائنس فاونڈیش کی جیتی گئی ایک گرانٹ کے تحت ”سپر کیپسٹر اور نیکسٹ جنریش بیٹریز” کے ایک منصوبے پر بھی کام کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر احمد شجاع سید اور ڈاکٹر عمران کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ پاکستان اور برطانیہ کی توانائی ضروریات کے عین مطابق ہے اور اس کی بدولت صحت، ماحول، تعمیرات، نقل وحمل، کھلیوں کی سرگرمیوں اور کھانے کے معیار کی نگرانی سمیت دیگر کئی شعبہ جات میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی میں قابل ذکر بہتری آے گی۔جامعہ کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی اور صدر جامعہ ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے عالمی سطح کی اس مسابقتی گرانٹ کو جیتنے اور جامعہ کا نام روشن کرنے پر مرکز براے ایڈوانسڈ الیکٹرانکس و فوٹو وولٹائک انجینئرنگ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے
ہوے کہا ہے کہ یہ کامیابی دراصل جامعہ کی انڈسری کے ساتھ مل کر عصر حاضر کے مسائل کے حل اور ٹیکنالوجی میں بہتری کے لیے اقدامات کے وژن کی غماز ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں