کراچی یونیورسٹی، ایم اے ریگولرکے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کااعلان

کراچی (آئی این پی)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹرسید ظفر حسین کے مطابق ایم اے ریگولر سال اول وآخر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ طلبہ اپنے امتحانی فارم6700 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں ۔ امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک

کی کسی بھی برانچ میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔امتحانی فارم اور بینک وائوچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں،طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس وائوچرکے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2013 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔۔۔۔ اساتذہ کو طلباؤ طالبات کیلئے رول ماڈل ہونا چاہیے، وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد  لاہور (پی این آئی) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا ہے کہ اساتذہ کو طلباؤ طالبات کے لئے رول ماڈل ہونا چاہیے اور مستقبل کے معماروں کو اعلیٰ اخلاقی اقدار سے روشناس کرانا چاہیے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیر اہتمام تعلیم پر تحقیق کےموضوع پر آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس کا مرکزی خیال کرونا وائرس: سیکھانے اور سیکھنے کے مواقع پر مبنی ہے۔ اس موقع پروائس چانسلر یونیورسٹی آف جھنگ پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین چوہدری،ڈائریکٹر ادارہ تعلیم وتحقیق پروفیسر ڈاکٹر رفاقت علی اکبر، ڈاکٹر شاہد فاروق، راجا منور و دیگر نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد نے کہا

کہ شعبہ تدریس صرف نوکری نہیں بلکہ مشن ہے کیونکہ اساتذہ ہی ملک کے بہتر مستقبل کیلئے مہذب شہری بنانے میں متحرک کردار ادا کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close