لاہور (پی این آئی) پنجاب یونیورسٹی نے ماجد علی ولد نذیر احمد کو کامرس کے مضمون میں ان کے ’پاکستانی کاروباری اداروں کیلئے ڈیجیٹل تبدیلیوں کے اشاریئے کی جانچ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ کی تکمیل کے بعد، پی ایچ ڈی کی ڈگری جار ی کر دی ہے۔۔۔۔
جامعہ پونچھ اور جامعہ خواتین آزاد کشمیر کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط
راولاکوٹ(آئی ا ین پی)جامعہ پونچھ راولاکوٹ اور جامعہ خواتین آزاد کشمیر باغ کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے ہیں ۔ جامعات کے درمیان ’’ایم او یو‘‘کے تحت دونوں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان مشترکہ تحقیقی ،مطالعاتی اور تربیتی سرگرمیوں کے فروغ سمیت دوطرفہ تعاون اورباہمی دلچسپی کےامور کا تبادلہ ممکن ہو سکے گا۔یاداشت پر دستخط کیلئے جامعہ پونچھ راولاکوٹ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر جامعہ پونچھ پروفیسر ’’ایمریٹس‘‘ڈاکٹر محمد رسول جان (پرائیڈ آف پرمارمنس،ستارہ امتیاز)،وائس چانسلر جامعہ خواتین آزاد کشمیر باغ میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمیدبھی موجود تھے ۔ایم اویو پر رجسٹرار جامعہ پونچھ ڈاکٹر عدنان ادریس اور جامعہ خواتین باغ کی رجسٹرار ڈاکٹر سیدہ صدیقہ فردوس نے دستخط ثبت کئے۔تقریب میں ڈائریکٹر ’’اوورک‘‘جامعہ پونچھ ڈاکٹر شاہد اقبال،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ناصر رحیم ،جامعہ خواتین کے ڈائریکٹر’’ اوورک‘‘ڈاکٹر عثمان حمیدبھی موجود تھے ۔معائدے کا بنیادی مقصد تحقیق و تدریس کے فروغ اور ترقی کیلئے فیکلٹی کا تبادلہ اور دوطرفہ تجربات سے استفادہ
کرناہے۔۔۔۔
اساتذہ کو طلباؤ طالبات کیلئے رول ماڈل ہونا چاہیے، وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد
لاہور (پی این آئی) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا ہے کہ اساتذہ کو طلباؤ طالبات کے لئے رول ماڈل ہونا چاہیے اور مستقبل کے معماروں کو اعلیٰ اخلاقی اقدار سے روشناس کرانا چاہیے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیر اہتمام تعلیم پر تحقیق کےموضوع پر آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس کا مرکزی خیال کرونا وائرس: سیکھانے اور سیکھنے کے مواقع پر مبنی ہے۔ اس موقع پروائس چانسلر یونیورسٹی آف جھنگ پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین چوہدری،ڈائریکٹر ادارہ تعلیم وتحقیق پروفیسر ڈاکٹر رفاقت علی اکبر، ڈاکٹر شاہد فاروق، راجا منور و دیگر نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد نے کہا کہ شعبہ تدریس صرف نوکری نہیں بلکہ مشن ہے کیونکہ اساتذہ ہی ملک کے بہتر مستقبل کیلئے مہذب شہری بنانے میں متحرک کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
یونیورسٹیوں کا کردار نئے علوم کی تخلیق کرنے کے ساتھ طلباء کی تکنیکی مہارتیں اجاگر کرنا، پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرتے ہوئے اعلیٰ اخلاقی قدروں سے لیس معاشرے کے لئے سود مند شہری پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے محققین کو سماجی و اقتصادی مسائل کے حل پر مبنی تحقیق کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں