پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد مہمان مقرر ڈاکٹر دلویر سنگھ پنوں کی سکھوں کی تاریخ اور فارسی ماخذپر گفتگو

لاہور (29دسمبر،منگل):پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ کے زیر اہتمام ’سکھ ہسٹری کے ماخذ‘ کے موضوع پر خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان مقرر ڈاکٹر دلویر سنگھ پنوں نے سکھوں کی تاریخ اور فارسی ماخذپر سیر حاصل گفتگو کی۔انہوں نے پاکستان میں سکھوں کی ثقافت، تاریخی عمارتوں اور گردواروں

پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے نوجوان سکالرز پر زور دیا کہ پاکستان میں سکھوں کے مذہبی مقامات اور کلچرل ہیریٹیج کے بارے میں تمام ماخذکتاب میں دیئے گئے ہیں جس سے مستقبل میں تاریخ نویسی میں مدد مل سکتی ہے۔ سیمینار میں چیئرمین شعبہ تاریخ پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین، فیکلٹی ممبران اور پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔۔۔

پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

لاہور (پی این آئی) پنجاب یونیورسٹی نے شاہد علی ولد محبوب علی کوباٹنی کے مضمون میں ان کے’پنجاب، پاکستان میں قبل ازانتشار بیج کے حملہ آورں کا کیلا ٹراپس پروسیرا(ایٹن)کی تولیدی استعداد پراثرات‘ کے موضوع پر،عبد الرزاق ولد دوست محمدکواسلامک سٹدیز کے مضمون میں ان کے’معاصر مالیاتی مسائل کےحل میں تلفیق بین المذاہب کی فعالیت (المعابیرالشر عیتہ کا اختصاصی جائزہ‘ کے موضوع پر،نعمان انور ولد انوا رالحق کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’ای نمبرز کی شرعی حیثیت۔ تحقیقی و تجزیاتی مطالعہ، غذاؤ ں کی حلت و حرمت کے تناظر میں‘ کے موضوع پراورمحمداکرم ریاض ولد محمد ریاض کواپلائیڈ

سائیکالوجی کے مضمون میں ان کے’پاکستان میں بین الاقوامی طلباء میں افزائش اور ذہنی صحت کے نتائج‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close