بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں داخلے جاری، آخری تاریخ 24 دسمبر

اسلام آباد (پی این آئی) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے ایک سو سے زائد پروگراموں میں آن لائن داخلے جاری ہیں، طلبہ و طالبات 24 دسمبر تک آن لائن داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق طلبا وطالبات سوشل سائینسز، مینجمنٹ سائینسز، بیسک اینڈ اپلائیڈسائینسز، بین

الاقوامی ادارہ برائے اسلامی معاشیات ، عربی ، اصول الدین ، شریعہ و قانون، زبان و ادب اور انجیئنرنگ و ٹیکنالوجی کے مختلف شعبہ جات کے بی ایس،ایم اے/ ایم ایس سی، ایل ایل بی، ایل ایل ایم، بی بی اے، ایم بی اے، ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کے لیے جامعہ کی ویب سائٹ www.iiu.edu.pk وزٹ کی جا سکتی ہے جبکہ داخلوں کے حوالے سے معلومات کے لیے مرد امیدوار 051-9019567 پر جبکہ خواتین امیدوار 051-9219327 پر رابطہ کر سکتی ہیں۔۔۔۔

دنیا کی پہلی ایک ہزار بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں پاکستان کی کون کون سی چار یونیورسٹیاں شامل ؟؟

لاہور( این این آئی)عالمی ادارے کیو ایس رینکنگ نے یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کی نئی فہرست جاری کر دی، دنیا کی پہلی ایک ہزار بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں لاہور کی چار یونیورسٹیز بھی شامل ہو گئیں۔معروف برطانوی ادارے کیو ایس نے جامعات کی نئی درجہ بندی برائے2021 جاری کردی ہے۔ عالمی درجہ

بندی میں پاکستان کی 3 جامعات دنیا کی بہترین 500 جامعات میں شامل ہیں۔ لاہور سے چار یونیورسٹیز دنیا کی پہلی ایک ہزار بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہو گئی ہیں۔ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز 651 ویں نمبر پر،کامسیٹس یونیورسٹی، یو ای ٹی اور پنجاب یونیورسٹی 801 نمبر پر آ گئی ہیں۔ پاکستان سے پہلے نمبر پر نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز اسلام آباد اور قائد اعظم یونیورسٹی تیسرے نمبر پر ہے۔عالمی درجہ بندی میں امریکہ کی ایم آئی ٹی پہلے نمبر پر ، اسٹینفورڈ دوسرے، ہارورڈ تیسرے نمبر پر، کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی چوتھے نمبر پر، آکسفورڈ یونیورسٹی پانچویں، ای ٹی ایچ زیورخ سوئس انسٹیٹیوٹ چھٹے،کیمبرج یونیورسٹی ساتویں، امپیریل کالج لندن آٹھویں، یونیورسٹی آف شکاگو نویں، یو سی ایل 10ویں نمبر پر ہے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں