بی بی اے /ایم بی اے اور پانچ سالہ ایل ایل بی (آنرز) پروگرام کے سیمسٹر امتحانات کی فیسوں کا شیڈول جاری

حیدرآباد(این این آئی)سندھ یونیو رسٹی جامشورو کے ناظم سیمسٹر امتحانات محمد معشوق صدیقی نے مطلع کیا ہے کہ بی بی اے /ایم بی اے (تمام بیچز) اور پانچ سالہ ایل ایل بی (آنرز) پروگرام (تمام بیچز) کے سیمسٹر امتحانات جلد منعقد ہوں گے جبکہ اس سلسلے میں بغیر لیٹ فیس کے امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ

میں 8 سے 21 دسمبر 2020ء تک توسیع کی گئی ہے، 22 تا 24 دسمبر 2020ء تک 5 ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جا سکیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close