اسلام آباد (پی این آئی)ایچ ای سی نے میڈیکل اور ڈینٹل ایجوکیشن کے لیے ٹرانزیشن کمیٹی تشکیل دے دی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن ، پاکستان نے پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی)ایکٹ 2020 کے تحت میڈیکل اور ڈینٹل ایجوکیشن کا انتظام و انصرام چلانے کے لیے مرتب کردہ ریگولیٹری فریم ورک (Reguatory
Framework) کی طرف سہل انداز میں منتقلی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک ٹرانزیشن کمیٹی (Transition Committee)تشکیل دے دی ہے۔ پی ایم سی ایکٹ 2020 کے نفاذ کے لیے بنیادی اور ہائیر میڈیکل تعلیم اور میڈیسن اور ڈینٹسٹری (Dentistry)کی تعلیم کو منظور کرنے کے کم از کم معیارات کو مرتب اور نافذ کیا جائے گا۔ ریگولیٹری دائرہ کار کے تعین کے لیے پی ایم سی اور ایچ ای سی باہم مل کر کام کریں گے۔ٹرانزیشن کمیٹی درجہ بہ درجہ منتقلی کے عمل کو یقینی بنائے گی اور نصاب، فیکلٹی اور میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے معیارات ، پالیسیاں اور طریقہ کار تیار کرے گی۔ کمیٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ منتقلی کے عمل میں کوئی اقدام اچانک نہ لیا جائے اور نئے معیارات اور پالیسی اختیار کرنے تک موجودہ معیارات نافذ العمل رہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں