راولپنڈی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ 2020 کے نتائج کا اعلان کر دیا

راولپنڈی(پی این آئی)راولپنڈی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ 2020 کے نتائج کا اعلان کر دیا، راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے اسپیشل امتحانات کوویڈ 19 انٹرمیڈیٹ 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ترجمان تعلیمی بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے اسپیشل امتحانات میں12ہزار 371 امیدواروں نے داخلہ بھجوایا، جس میں سے 10ہزار 142

اُمیدواران انٹرمیڈیٹ کے اسپیشل امتحانات میں شامل ہوئے۔انٹرمیڈیٹ کے اسپیشل امتحانات میں 1255اُمیدواران کامیاب ہوئے جبکہ 8756 فیل ہوئے، انٹرمیڈیٹ کے اسپیشل امتحانات میں کامیابی کا تناسب 12.37 رہا اور 222 اُمیدواران غیر حاضر رہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے اسپیشل امتحانات میں 4350 طالبات اور 5792 طلباء شامل ہوئے،نتائج داخلہ فارمز پر دیئے گئے موبائیل نمبرز پر بجھوائے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close