فیصل آباد ،کالج میں طالبات کے پنجابی زبان کے استعمال پرپابندی عائد کر دی گئی ، وجہ کیا بتائی گئی؟

فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد کے ایک کالج میں طالبات کے پنجابی زبان کے استعمال پرپابندی لگادی گئی۔گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلستان کالونی کا ایک نوٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں طالبات کو پنجابی زبان کے استعمال سے منع کیا گیا ہے اور ساتھ ہی نظم و ضبط کی تلقین کی گئی ہے۔ کالج کی پرنسپل انور

بیگم نے بتایاکہ بینر پر پنجابی زبان پر پابندی کے حوالے سے خطاطی کی غلطی ہوئی، طالبات پر پابندی کالج میں نظم وضبط کیلئے لگائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ خود پنجابی ہیں، انہوں نے صرف غیرمہذب پنجابی زبان کے استعمال سے طالبات کو روکا ہے، کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا۔پرنسپل کے مطابق ہمارا مقصد یہ تھا کہ بچے نازیبا الفاظ کیلئے پنجابی زبان کو استعمال نہ کریں، باقی اداروں میں قومی زبان کا استعمال ہے، پرنٹنگ میں بھی غلطی ہے جو ہم نے لکھنے کو کہا تھا وہ انہوں نے نہیں لکھا۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close