بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے 6 اساتذہ دنیا کے بہترین محقیقن میں شامل کر لیے گئے

اسلام آباد (پی این آئی) سٹینفورڈ یونیورسٹی کیلفورنیا نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے چھ اساتذہ کو دنیا کے بہترین دو فیصدمحققین میں شامل کرلیا ہے۔ ان چھ اساتذہ میں سے پانچ کا تعلق جامعہ کے شعبہ ریاضی و شماریات سے ہے جن میں ڈاکٹر رحمت الہی ، ڈاکٹر طارق جاوید، ڈاکٹر محمد ساجد، ڈاکٹر احمد ذیشان اور

ڈاکٹر ناصرعلی شامل ہیں جبکہ چھٹے استاد ڈاکٹر عبد الرشید کا تعلق جامعہ کے بین لاقوامی ادارہ براے اسلامک اکنامکس سے ہے۔ سٹینفورڈ یونیورسٹی کیلیفورنیا کی تحقیق سے متعلق عالمی درجہ بندی میں تمام شعبوں سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار محققین کو شامل کیا گیا ہے،ان محققین کو ان کے تحقیقی مقالوں کی بین الاقوامی جانچ پڑتال کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔ تحقیقی کام کو سٹینفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے دو حصوں میں تقسیم کیا گیاھے جس میں سالانہ تحقیق میں 243 جبکہ تا حیات تحقیق کی کیٹگری میں 81 پاکستانی اساتذہ شامل ہیں ۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی اورصدر جامعہ ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے اس کامیابی پر جامعہ کے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوے کہا ہے کہ انہوں نے یونیورسٹی کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ جامعہ قیادت نے کہا ہے کہ جامعہ کو تدریس و تحقیق کی نئی بلندیوں تک لے کر جانے میں یہ کامیابی پہلا قدم ثابت ہو گی۔ جامعہ کی قیادت نے اس عزم کو بھی دوہرایا ہے کہ تحقیق کے میدان میں ترقی اولین ترجیح ہے او اس ضمن میں محققین کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جاے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close