طلبہ و طالبات اور والدین کے لئے بڑی خبر، تعلیمی اداروں میں امتحانات کا شیڈول تبدیل کرنے کا حکومتی منصوبہ، تفصیل جانیئے

لاہور (پی این آئی)طلبہ و طالبات اور والدین کے لئے بڑی خبر، تعلیمی اداروں میں امتحانات کا شیڈول تبدیل کرنے کا حکومتی منصوبہ، تفصیل جانیئے، لاہور سمیت پنجاب کے لاکھوں طلبہ کیلئے بڑی خبر، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا امتحانی شیڈول تبدیل کرنے کیلئے ورکنگ پیپر کی تیاری شروع، امتحانات اگست میں منعقد کرنے

کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہوربورڈ سمیت صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کرنے کیلئے ورکنگ پیپر تیار کیا جارہاہے۔ میڑک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول اگست میں لے جانے کی تجویز ہے۔ ورکنگ پیپر کے حوالے سے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب ارم بخاری نے بتایا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مارچ کے بجائے اگست میں منعقد کرانے کیلئے ورکنگ کی گئی ہے۔ سمارٹ سلیبس کو مکمل کرنے کیلئے امتحانات اگست میں منتقل کرنے پر غور کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن امتحانات کو ری شیڈول کرنے کا منصوبہ وفاقی حکومت کو ارسال کرے گا، امتحانات اگست میں لینے کا حتمی فیصلہ 23 نومبر کو کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close