پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

لاہور (پی این آئی) پنجاب یونیورسٹی نے رملہ خان دختر محمد یوسف خان کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’قرآ ن حکیم کے مسائل تصوف کے استنباط میں امام غزالی اور مولانا اشرف علی تھانوی کے مناہج واسالیب۔۔۔تحقیقی جائزہ‘ کے موضوع پر،طارق محمود ولدمحمد صدیق کوکیمسٹری کے مضمون میں ان

کے’توانائی کے حصول کے لئے نامیاتی مواد کی تشکیل‘ کے موضوع پر،خالدہ بی بی دختر محمد عرفان کوریاضی کے مضمون میں ان کے’اشکال کے نمونوں کے لئے ذیلی تقسیم کے الگورتھمز کی تشکیل اور تجزیہ‘ کے موضوع پراورنعمانہ خالد دختر خالد صدیق کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’قواعد لغویہ ٍاصولیہ کی روشنی میں انحرافی تفاسیر کا تنقیدی مطالعہ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close