اسلام آباد (پی این آئی) صدر بین الاقوامی یونیورسٹی ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی سے وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ جامعہ کے نیو کیمپس میں ہونے والی اس ملاقات میں اعلیٰ معیاری تعلیم کے فروغ اور معاشرے کی تعمیر میں جامعات کے کردار سمیت باہمی دلچسپی
کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر ضیا القیوم نے ڈاکٹر ھذال کو بطور صدر اسلامی یونیورسٹی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جامعہ ان کی قا دت میں دگنی رفتار میں ترقی کی منازل طے کرے گی۔ انہوں نے معاشرے کی تعمیر میں اسلامی یونیورسٹی کی خدمات کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر صدر اسلامی یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ جامعہ پوری دنیا کی جامعات کے ساتھ تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی آن لائن ڈسٹینس لرننگ پر کام کر رہی ہے اور فاصلاتی تعلیم میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے اقدامات کو وسعت دینے سے بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔ ڈاکٹر ھذال نے وائس چانسلر علامہ اقبال یونیورسٹی کو جامعہ کے مستقبل کے اہداف ، وڑن اور تدریسی و تحقیقی معیار کی بہتری کے اقدامات بارے بھی بتایا۔ انہوں نے جامعات کے مابین دو طرفہ روابط پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جامعات کو باہمی تعاون کے ذریعے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں